اسپیکرقومی اسمبلی کے لیےایاز صادق اورشفقت محمود کے درمیان مقابلہ

قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی آج اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے شفقت محمود کو بطور اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے

411659
اسپیکرقومی اسمبلی کے لیےایاز صادق اورشفقت محمود کے درمیان مقابلہ

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے سردار ایاز صادق کو نامزد کر دیا۔
قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی آج اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے شفقت محمود کو بطور اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو اسپیکر کے فیصلے پر اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق فاٹا ارکان جنہوں نے اسپیکر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے حکومت ان کے ساتھ بھی رابطے میں ہے ۔ اس تناظر میں سردار ایاز صادق دو تہائی اکثریت سے بھی زیادہ ووٹ لیکر دوبارہ اسپیکر منتخب ہو جائیں گے ۔
اسپیکر کا انتخاب 9 نومبر کو ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق قومی اسمبلی میں اسپیکر کے لئے امیدوار ہیں، جس کے لئے ایم کیو ایم نے ان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے مشاورت شروع کردی ہے ادھر پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس کے بعد تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں باضابطہ حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور لاہور سے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کو بطور امیدوار نامزد کیا ہے۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں