ہم جنگی استعداد کی موجودہ سطح کو برقرار رکھیں گے ، راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

411975
ہم جنگی استعداد کی موجودہ سطح کو برقرار رکھیں گے ، راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب تیسری فزیکل چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جنگی استعداد کی موجودہ سطح کو برقرار رکھنا ہوگا اور سخت تربیت کے ذریعے اسے مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں