فیکٹری کی عمارت زمین بوس،28 افراد ہلاک 120 زخمی

لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری کی زمین بوس عمارت کے ملبے سے اب تک 23 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ۔

411610
فیکٹری کی عمارت زمین بوس،28 افراد ہلاک 120 زخمی

لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری کی زمین بوس عمارت کے ملبے سے اب تک 23 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ۔
لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوئے 25 گھنٹے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ملبے سے تمام مزدوروں کو نہیں نکالا جاسکاہے ۔ امدادی سرگرمیوں میں 400 سے زائد افراد حصہ لے رہے ہیں جن میں ریسکیو 1122، پاک فوج، ایدھی فاؤنڈیشن، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سمیت متعدد تنظیموں کے کارکنان شامل ہیں۔ ملبے سے اب تک 23 افراد کی لاشوں جب کہ 120 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے اہلکار فیکٹری کے لینٹر میں سوراخ کرکے عمارت کے اندر داخل ہوکر اندر موجود افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ڈی جی بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد نے کہا ہے کہ فیکٹری کے ملبے میں اب بھی کئی افراد دبے ہوئے ہیں جن میں سے کئی ایک کیساتھ گزشتہ روز تک ان کا موبائل فون پر رابطہ تھا تاہم موبائل فونز کی بیٹری ختم ہوجانے کی وجہ سے ان سے اب رابطہ نہیں ہوپارہا۔ ملبے میں دبے افراد کو زندہ نکالنے کے لئے انتہائی احتیاط سے کام لیا جارہا ہے اس لئے امدادی کام کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں