پاک فوج نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزتر کردیں

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اتوار کو2677 خاندانوں کو خوراک کے تھیلے فراہم کئے گئے۔متاثرہ علاقوں میں3 ہزار سے زیادہ خیمے اور کمبل تقسیم کئے گئے ہیں

361869
پاک فوج نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزتر کردیں

پاک فوج نے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کردیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اتوار کو2677 خاندانوں کو خوراک کے تھیلے فراہم کئے گئے۔متاثرہ علاقوں میں3 ہزار سے زیادہ خیمے اور کمبل تقسیم کئے گئے ہیں۔
فوج کی خصوصی میڈیکل ٹیموں نے بھی بچوں اور عورتوں سمیت دوہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا۔
آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پانچ ٹن سے زائد راشن اور خیمے تقسیم کئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں