پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات پہلا مرحلہ:ووٹوں کی گنتی جاری

پنجاب میں چھبیس سو ستاسی یونین کونسلوں میں سے 830 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے۔ ان کے مطابق مسلم لیگ ن 380 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔ تحریک انصاف نے 87، پی پی نے 32، ق لیگ نے تین نشستیں حاصل کر لیں۔ 331 آزاد امیدوار بھی جیت گئے

406118
پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات پہلا مرحلہ:ووٹوں کی گنتی جاری

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پولنگ صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوئی اور بغیر شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہی تاہم وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشنو ں پر موجود رائے دھندگان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔
پنجاب اور سندھ میں بڑی تعداد میں ووٹرز بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز آئے۔
پنجاب میں آج ضلع لاہور، فیصل آباد، گجرات، چکوال، بھکر، ننکانہ صاحب ، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، لودھراں، وہاڑی اوربہاولنگر میں پولنگ ہوئی۔
سندھ میں سکھر،خیرپور، شکارپور، کشمور، گھوٹکی، قمبر، شہداد کوٹ ،لاڑکانہ اور جیکب آبادمیںووٹ ڈالے گئے۔
انتخابات کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ان تمام اضلاع میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔
پولنگ کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے فوج نے سول انتظامیہ کی معاونت کی۔
پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کئی حلقوں میں گنتی کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پنجاب میں چھبیس سو ستاسی یونین کونسلوں میں سے 830 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے۔ ان کے مطابق مسلم لیگ ن 380 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔ تحریک انصاف نے 87، پی پی نے 32، ق لیگ نے تین نشستیں حاصل کر لیں۔ 331 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔ لاہور میں چیئرمین کی دو سو چوہتر نشستوں میں سے 92 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 77 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔ پی ٹی آئی کے پانچ امیدوار چیئرمین منتخب ہو گئے۔ دس آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ فیصل آباد میں سب سے زیادہ 64 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ نون لیگ 51 نشستیں لے گئی۔ پی ٹی آئی نے 17 سیٹیں جیتیں۔ عابد شیر علی کے بھائی اور میئر شپ کے امیدوار عامر شیر علی رانا ثناءاللہ کے حامی امیدوار عاشق رحمانی سے ہار گئے۔ اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن ابتک 51 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔پی پی پی کے نو امیدوار کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی دو سیٹیں لے سکی۔ بہاولنگر میں آزاد امیدوار بائیس نشستیں لے اڑے۔ گجرات ، چکوال ، بھکر ، قصور میں بھی ن لیگ آگے ہے۔ سندھ کی 1484 نشستوں میں سے ابتک 611 کے نتائج موصول ہو گئے۔ پیپلز پارٹی نے 431 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کر لی۔ مسلم لیگ فنکشنل نے 45 سیٹیں جیتیں، 124 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ جے یو آئی ف 11، نواز لیگ اور پی ٹی آئی دو، دو سیٹیں لے سکیں۔ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی نے 65 نشستیں حاصل کر لیں۔ سکھر میں پیپلزپارٹی 49 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ خیرپور، گھوٹکی، کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ ، جیکب آباد، شکار پور میں بھی پیپلز پارٹی واضح برتری سے جیت رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں