زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق زلزلہ زدگان میں اب تک 25 ٹن راشن اور3764 خیمے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ متاثرین کو خوراک کے 37 ہزار پیکٹ اور دوہزار کمبل بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ فوج نے خوراک کی تقسیم کیلئے 30 پوائنٹ اور42 امدادی کیمپ قائم کئے

359851
زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

زلزلے سے متاثرہ باجوڑ، چترال، شانگلہ اور دوسرے علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زلزلہ زدگان میں اب تک 25 ٹن راشن اور3764 خیمے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ متاثرین کو خوراک کے 37 ہزار پیکٹ اور دوہزار کمبل بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ فوج نے خوراک کی تقسیم کیلئے 30 پوائنٹ اور42 امدادی کیمپ قائم کئے ہیں۔
اس کے علاوہ 1735 مریضوں کا علاج معالجہ کیاگیا ہے اور پینے کے صاف پانی کے 49 پلانٹ نصب کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 221 ہو گئی ۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں شانگلہ میں ہوئیں جن کی تعداد پچاس ہے ۔ چترال میں 32 ، سوات میں 34 ، دیرلوئر میں چوبیس ، دیراپر میں سترہ ، تورغر میں بیس ، کوہستان اپر میں گیارہ ، بونیر میں نو ، پشاور میں چار ، چارسدہ اور مردان میں تین تین افراد دم توڑ گئے۔ مانسہرہ میں دو ، ہنگو میں ایک ، ایبٹ آباد میں ایک اور بٹگرام میں ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے 12 ہزار 968 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں