متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹرسے فوری امدادبہم پہنچائی جائے:وزیراعظم

وزیراعظم نے کہاکہ متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ کو آفات سے نمٹنے والے حکام کے ساتھ ملکر کام کرناچاہیے۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایاگیا کہ کوہستان میں زلزلے سے بارہ افراد جاں بحق ہوئے اورمکانات اوربنیادی ڈھانچےکوبھی نقصان پہنچا ہے

403944
متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹرسے فوری امدادبہم پہنچائی جائے:وزیراعظم

وزیراعظم محمد نوازشریف نےبلند پہاڑوں پرزلزلے کے بعد پھنسے ہوئے لوگوں کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اشیاء پہنچانے سمیت فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جمعرات کو داسو میں ایک بریفنگ میں وزیراعظم نے حکام کو امدادی سامان کی بلاتعطل فراہمی کی غرض سے سڑکوں کو کھولنے کیلئے بھاری مشینری کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ کو آفات سے نمٹنے والے حکام کے ساتھ ملکر کام کرناچاہیے۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایاگیا کہ کوہستان میں زلزلے سے بارہ افراد جاں بحق ہوئے اور مکانات اوربنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا داسو میں امداد اور بحالی کا کام جاری ہے۔
وزیراعظم کو بتایاگیاکہ نقصانات کاتخمینہ لگانے کیلئے سروے ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہاکہ علاقے میں بھاری مشینری کی عدم دستیابی کا کوئی عذر نہیں چل سکتا۔ وزیراطلاعات پرویز رشید اورمقامی انتظامیہ کے حکام بھی بریفنگ میں موجود تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں