پاکستان میں ہولناک زلزلہ ،237 افراد جاں بحق

اسلام اباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں 237 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

358896
پاکستان میں ہولناک زلزلہ ،237 افراد جاں بحق

اسلام اباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے نتیجے میں 237 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ہوئی جہاں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 199 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کابل سے 265 کلومیٹر دوری پرتھا جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 212 کلو میٹر اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان، افغانستان اور بھارت میں محسوس کیے گئے جب کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو پہنچا جہاں 199 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں پشاور، شانگلہ، لوئردیر، اپر دیر، گلگت، اسکردو، چترال ،نوشہرہ اور خیبرایجنسی شامل ہیں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور شہری پھنس کررہ گئے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات کردیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں