ڈینگی واِرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2732 تک پہنچ گئی

399570
ڈینگی واِرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

روالپنڈی میں ڈینگی وائرس کے تازہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2732 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق دو دن میں 127 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔
ان مریضوں میں سے 85 بے نظیر ہسپتال میں اور 6 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں زیر علاج ہیں۔
ڈینگی سے متاثرہ 7 مریض ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بستروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
صوبے میں رواں سال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2517 سے زائد بتائی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں