جیٹ طیاروں کی بمباری ، 21 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے راجگال اور تیراہ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

396726
جیٹ طیاروں کی بمباری ، 21 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ نے اطلاع دی ہے کہ پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں راجگال اور تیراہ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاک فوج خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف منظم آپریشن کررہی ہے اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی منظم انداز میں ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں