عالمی برادری کےروبروبھارتی جارحیت کامعاملہ اٹھائیں گے:سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا نوٹس لے جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرے کا باعث ہے

353584
عالمی برادری کےروبروبھارتی جارحیت کامعاملہ اٹھائیں گے:سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا نوٹس لے جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرے کا باعث ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے قیام کے ستر برس مکمل ہونے کے حوالے سے ہونے والی تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے حوالے سے ٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات ہم پہلے ہی اقوام متحدہ کے سربراہ کے حوالے کرچکے ہیں اور یہ دستاویزات دنیا کے دوسرے ملکوں کو بھی دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ادارہ را کراچی ، بلوچستان اور افغانستان کے راستے قبائلی علاقوں میں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
ایک سوال پر سرتاج عزیز نے کہا کہ ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی پاکستان کا اپنا معاملہ ہے اور ہم ایٹمی دفاع کی کم سے کم صلاحیت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سول ایٹمی ٹیکنالوجی کے حوالے سے مختلف ملکوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں