حلقہ این اے122 , 144 اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور اور این 144 اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ دونوں نشستوں پر ہونے والے انتخاب کے لئے پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا

352484
حلقہ این اے122 , 144 اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور اور این 144 اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ دونوں نشستوں پر ہونے والے انتخاب کے لئے پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا۔
انتخابی لحاظ سے اہمیت کے حامل این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف آمنے سامنے ہیں جب کہ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 762 ہے جن کے لئے 284 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 134 مردانہ اور اتنے ہی زنانہ پولنگ اسٹیشنز ہیں جب کہ پولنگ بوتھ کی مجموعی تعداد 673 ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرتے ہوئے مرکزی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیاجس کی نگرانی صوبائی چیف الیکشن کمشنر کریں گے جب کہ اسلام آباد میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کی نگرانی خود چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی نتائج مکمل ہونے تک کنٹرول رومز میں مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہے گا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آر او اور متعلقہ اداروں کو پولنگ کے روز الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق، تحریک انصاف کے علیم خان اور پیپلزپارٹی کے عامر حسین میدان میں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں