ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو حکومت کو چلنے نہیں دیں گے

تحریک انصاف کے رہنما نے ضمنی انتخابات سے قبل اپنے آخری خطاب میں ن لیگ کو چیلنج کیا ہے

352053
ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو حکومت کو چلنے نہیں دیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو ایسا احتجاج کریں گے کہ حکومت کو جاری رکھنا نا ممکن بن جائیگا۔
لاہور میں این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہ (ن) لیگ نے علیم خان پر الزامات لگائے اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔مسلم لیگ سمجھتی ہے کہ پولیس کی موجودگی میں این اے 122 کا انتخاب ہم آرام سے جیت جائیں گے۔
انہوں نے کہا میرا دل کہتا ہے کہ ضمنی انتخاب کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آئے گا کیوں کہ عوام کی زبان ہمیں اسی چیز کا مژدہ دے رہی ہے۔ مگر (ن) لیگ کا امیدوار دوبارہ دھاندلی کے ذریعے جیتنے کی کوشش کرے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ہم دوبارہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے اور حکومت کا چلنا مشکل بنا دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ وقت آنے پر نوازشریف کی طرح جدہ نہیں بھاگوں گا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے، نوازشریف اپنے درباریوں کے ذریعے مجھے غدار نہ کہلاوائیں اگر ہمت ہے تو مجھ سے ملاقات کریں اور خود بات کریں جب کہ عمران خان کو یہ قوم اس وقت سے جانتی ہے جب وہ بیرون ملک میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرتا تھا، غدار تو وہ ہیں جو ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر بھجواتے ہیں کیونکہ اسحاق ڈار نے خود تسلیم کیا وہ نوازشریف کے لیے منی لانڈرنگ کرتے ہیں اور اس پر برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکیومینٹری بھی موجود ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں