این اے 122،تحریک انصاف کی معرکے کیلئے تیاریاں عروج پر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان این اے122 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج سمن آباد کے ڈونگی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

387286
این اے 122،تحریک انصاف کی معرکے کیلئے تیاریاں عروج پر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان این اے122 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج سمن آباد کے ڈونگی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ میں عمران خان کے خطاب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ تحریک انصاف آج سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں میدان سجا رہی ہے، جلسے کے لیے گراؤنڈ کو چاروں طرف بینرز اور پارٹی کے جھنڈے لگا کر سجایا گیا ہے۔
سٹیج کو مضبوط بنانے کے لئے آہنی راڈ بھی لگائے گئے ہیں، گراؤنڈ میں لائٹس کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔ گراؤنڈ میں بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ہیوی جنریٹرزاستعمال کیئے جائیں گے اور میڈیا کی کوریج کے لیے بڑے کنٹینرز پر انتظام کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں