کراچی: ٹیکس وصولی کےلیے خواجہ سراوں کی خدمات

کراچی کی رہائشی خواجہ سرا اکبری کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے محکمہ محصولات میں ٹیکس وصولی کے عملے میں شامل ہیں

348983
کراچی: ٹیکس وصولی کےلیے خواجہ سراوں کی خدمات

کراچی کی رہائشی خواجہ سرا اکبری کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے محکمہ محصولات میں ٹیکس وصولی کے عملے میں شامل ہیں۔
اسی محکمے میں ان کے ساتھ سات اور خواجہ سرا بھی کام کرتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم سے سندھ کنٹونمنٹ بورڈ کی کلفٹن کی شاخ میں محصولات کےلیے آٹھ خواجہ سرا ووں کو ٹیکس وصولی کے لیے بھرتی کیا گیا۔ان آٹھ خواجہ سراووں میں ایک اکبری بھی ہیں جو خود کو محکمے کے لیے ایک اہم اثاثہ سمجھتی ہیں۔
اس نے بتایا ہمیں کوئی بس میں نہیں بٹھاتا تھاجس کے باعث ہمیں رکشے سے آنا جانا پڑتا ہے جس میں 400 روپے کرایہ لگ جاتا ہے۔
گھرمیں چھوٹے بہن بھائی اور ان کے بچے ہیں جن کی کفالت میں کرتی ہوں۔


اب 15 ہزار روپے میں یہ سب کیسے ہو۔ اسی لیے شام کو تقریبات میں جا کر ناچ گانا کر کے کچھ پیسے بنا لیتی ہوں جس سے گھر کا خرچہ پورا ہوتا ہے۔
اپنے کام کے بارے میں بتاتی ہیں کہ اپنے دروازے پر خواجہ سرا کو دیکھ کر لوگ ٹیکس بھرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔جب ہم ٹیکس وصولی کے لیے کسی کے گھر جاتے ہیں تو وہ دروازہ کھولتے ہی شرما جاتے،گھبرا جاتے ہیں کہ ہمارے گھر یہ کیا مصیبت آ گئی ۔لوگ ہمیں دیکھ کر بولتے ہیں کہ ہم ٹیکس بھر دیں گے برائے مہربانی آپ یہاں سے چلےجائیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں