پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں: جان کیری

ہ کاہجان کیری نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور علاقائی استحکام اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کی اہمیت پر زور دیا اورکہا کہ  امریکہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتا ہے

385374
پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں: جان کیری

وزیرِ اعظم نواز شریف نے اتوار کو امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے۔
جان کیری نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور علاقائی استحکام اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتا ہے ، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا۔
ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے امریکی نمائندہ لارل ملر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی، افغان مفاہمتی عمل، علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جان کیری نے دہشت گرد گروہوں کے درمیان تمیز نہ برتنے پر وزیر اعظم نواز شریف کے اعادے کی تعریف کی اور حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف اضافی کارروائی پر زور دیا۔
جان کیری نے افغان مفاہمتی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا، اور علاقائی استحکام اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیرِ اعظم نواز شریف نے جان کیری سے اپنی ملاقات میں بھارت کی طرف سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں