نواز - کیمرون ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے لندن میں ان کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا

353383
نواز - کیمرون ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے لندن میں ان کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت مختلف عالمی امور اور عمران فاروق قتل کیس پر بھی بات چیت ہوئی ۔
نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں سیشن میں شرکت کیلئے نیو یارک جاتے ہوئےان دنوں لندن میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔
لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ایک جاری بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچنے پر کیمرون نے ان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات پر اطمینان کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، معیشت، تعیلم، سیکیورٹی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
نواز شریف نے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی پاکستانی خواہش دہراتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار اور قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔
کیمرون نے پر امن خطے کے حوالے سے پاکستانی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں