دبئی میں پیپلزپارٹی اجلاس اختتام پذیر،اختیارات بلاول بھٹوکےسپرد

دبئی میں ہونیوالے پیپلزپارٹی کا دوروزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیاہے اورا س دوران پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کو بھٹوگروپ میں ضم کرنے ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے عہدے سے دستبردار ہوکر تمام اختیارات چیئرمین بلاول زرداری بھٹوکو منتقل کرنے کافیصلہ

353525
دبئی میں پیپلزپارٹی اجلاس اختتام پذیر،اختیارات بلاول بھٹوکےسپرد

دبئی میں ہونیوالے پیپلزپارٹی کا دوروزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیاہے اورا س دوران پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کو بھٹوگروپ میں ضم کرنے ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے عہدے سے دستبردار ہوکر تمام اختیارات چیئرمین بلاول زرداری بھٹوکو منتقل کرنے کافیصلہ کیاگیاجس کی منظوری پیپلزپارٹی ایگزیکٹوسنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں لی جائے گی اور باقاعدہ اعلان خود بلاول 30نومبر کو یوم تاسیس کے موقع پر کریں گے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے اور سرپرست اعلیٰ بن جائیں گے جبکہ تمام اختیارات بلاول کو سونپ دیئے جائیں گے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو ختم کرکے پیپلزپارٹی کو اصل شکل میں بحال کیاجائے گا تاہم تمام ترمشکلات کے باوجود ایوانوں سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیاگیا۔
ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صد رمخدوم امین فہیم کو کیاعہدہ دیاجائے گاتاہم پیپلزپارٹی کومتحدکرکے منشور میں جدت لانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں