شہر قائد میں شدید لو کے تھپیڑے: تین افراد ہلاک

شہر قائد کو ایک مرتبہ پھر شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا ہے

351855
شہر قائد میں شدید لو کے تھپیڑے: تین افراد ہلاک

شہر قائد کو ایک مرتبہ پھر شدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ شدید گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔ کراچی میں ایک مرتبہ پھر سورج آگ برسانے لگا ہے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا ہے۔
گرمی کی وجہ سے متاثرین کو بروقت طبی امداد پہنچانے کے لئے محکمہ صحت نے شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات زائل کرنے کے لئے لوگ پانی اور دیگر ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور بلا وجہ گھر سے باہرنہ نکلیں۔ محکمہ موسم یات کے ڈاریکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ اس وقت ہوا کا کم دباو بحیرہ عرب میں موجود ہے جس کی وجہ سے شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں جس کے نیتجے میں علاقے کو سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں کی گرم ہواوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
شدید گرمی کی لہر اتوار اور پیر کو بھی جاری رہے گی تاہم پیر کی رات سے درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔
واضح رہے کہ جون میں کراچی میں شدید گرمی کے نتیجے میں 18سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے -


ٹیگز:

متعللقہ خبریں