بڈھ بیر میں ایئرفورس کی بیس پر حملہ، 13 دہشت گرد ہلاک

دہشگردوں نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایئرفورس کی بیس پر حملہ کردیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کی جوابی کاروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ آپریشن میں 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

351344

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ 7 سے 10 دہشت گردوں نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع ایئرفورس کے بیس کیمپ پر صبح کے وقت حملہ کیا ۔کوئیک ری ایکشن فورس کے جوانوں نے بروقت جوابی کاروائی کر کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیاہے ۔ آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی ہوگئے ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے ۔ اس کے علاوہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ 20 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں