قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہو گا ،جنرل راحیل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی بھائیوں کی حمایت اور قربانیوں کی وجہ سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

351093
قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہو گا ،جنرل راحیل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جنو بی وزیرستان کے دورے کے دوران قبائلی علاقوں میں آپریشنز کے بعد جامع بحالی منصوبہ کے تحت کثیر الجہتی منصوبوں کا افتتاح کیا ۔
آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ کیڈٹ کالج کا بھی افتتاح کیا جہاں پانچ سو طلباء تعلیم حاصل کرینگے اور مقامی نو جوانوں کو پروفیشنل کالجوں تک رسائی حاصل ہو سکے گی ۔ آرمی چیف نے 62 کلومیٹر طویل ڈی آئی خان ٹانک روڈ کا بھی افتتاح کیا جو کہ 705کلو میٹر طویل مرکزی تجارتی راہداری منصوبہ کا حصہ ہے جو علاقہ کو افغانستان سے منسلک کریگی اور اس سے سفر کے وقت میں قابل ذکر کمی ہوگی ۔ یہاں پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا، روزگار کے مواقع میسر آئینگے او ر یہ علاقہ معاشی خوشحالی کے دور میں داخل ہو جائے گا ۔ انھوں نے مقامی قبائلیوں کو یقین دلایا کہ بحالی کے منصوبے پر پوری طرح عمل کیا جائیگا اور عارضی طورپر بے گھر افراد منصوبے کے مطابق ایک بہتر اور زیادہ ترقی یافتہ علاقے میں واپس آئینگے ۔قبائلیوں نے وعدوں کی تکمیل پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں ہے اور صرف چند ایسے چھوٹے ٹکڑے باقی رہ گئے ہیں جہاں دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کی حمایت سے ہم دہشتگردوں کا خاتمہ کر دیں گے ۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی بھائیوں کی حمایت اور قربانیوں کی وجہ سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں