نوازشریف کیطرف سے عطاءآباد کی پانچ سرنگوں کا افتتاح

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر نو سے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

387735
نوازشریف کیطرف سے  عطاءآباد کی پانچ سرنگوں کا افتتاح

وزیراعظم محمد نوازشریف نے شاہراہ قراقرم کے نو تعمیر شدہ حصے کی سرنگوں کا افتتاح کرنے کیلئے عطاآباد روانگی سے قبل ہوائی اڈے پر بیان دیتے ہوئےکہا ہے کہ گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری میں اہم رابطہ ہے اور اس بڑے منصوبے سے اس علاقے کو زیادہ فائدہ حاصل ہو گا ۔اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچ جانے سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے علاقے کی تقدیر کو سنوارنے کا عزم کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک ولولہ انگیز اور باصلاحیت شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے عوام کی دل سے خدمت کی ہے۔
وزیراعظم محمد نوازشریف نے قراقرم ہائی وے کے 24کلو میٹر طویل نئے تعمیر شدہ حصے اور عطاءآباد کی پانچ سرنگوں کا افتتاح کیا ۔ وزیراعظم نے شاہراہ کے نئے تعمیر شدہ حصہ کا جائزہ لینے کے بعد منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔منصوبے پر 27.5 ارب روپے لاگت آئی ہے ۔ انہوں نے قراقرم ہائی وے کے ساتھ تعمیر کی گئی پانچوں ٹنلز کا تفصیلی دورہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں