ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد پندرہ ہو گئی

مسجد حرام میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی

349054
ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد پندرہ ہو گئی

مسجد حرام میں کرین حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ۔
العربیہ نیوز کے مطابق مرنے والوں میں پاکستان کے پندرہ شہری بھی شامل ہیں جبکہ مصر کے تئیس بھارت کے دس ، ایران کے پچیس ، ملائیشیا کے چھ ، بنگلہ دیش کے پچیس اور افغانستان و الجیریا کا ایک ایک باشندہ شامل ہیں ۔
زخمی ہونے والے چھتیس پاکستانی افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
جمعے کی شام کو مسجد حرام میں پیش آنے والے حادثے میں ایک سو سات افراد شہید جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں