دہشت گردوں کو نیست و نابود کرکےدم لیں گے: سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کے لئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

375556
دہشت گردوں کو نیست و نابود کرکےدم لیں گے: سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کے لئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
کراچی میں یوم فضائیہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ 7ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے، 7ستمبر 1965 کوپاک فضائیہ کے شاہینوں نےقربانی کی لازوال داستانیں رقم کیں اور بھارتی فوجی قوت کو نیست و نابود کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے گِے ہیں اور آئندہ بھی ان کو ان علاقوں میں جمع ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 1965 ء میں پاک فضائیہ کا کردار نوجوانوں کے لیے روشن مثال ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں