الطاف حسین بہتان تراشی اورغیرسنجیدہ گفتگوسے گریز کریں : زرداری

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ متحدہ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی لیکن ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی

375138
الطاف حسین بہتان تراشی اورغیرسنجیدہ گفتگوسے گریز کریں : زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی انہیں زیب نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری گفتگو اور تقاریر سے پرہیز کرنا چاہیے جب کہ ان کی منفی سیاست متحدہ کے لیے بھی نقصان دہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ متحدہ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی لیکن ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جب کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات میں ہمیشہ 2 شرائط رکھیں، پہلی یہ کہ سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی اور کراچی کو پر امن بنانے کے لیے تعاون کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دے گی جب کہ متحدہ قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئے روز غیر ضروری گفتگو اور تقاریر سے پرہیز کریں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں