بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ نوٹس لے

اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے بھارت کی جانب سے متواتر پاکستانی سرحدوں پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

374710
بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ نوٹس لے

اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لئے اپنا مکمل کردار ادا کرے اور بھارتی اشتعال انگیزی کو ختم کرائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر فائر بندی کی متواترخلاف ورزی کی جاری ہے ، خاصکر گزشتہ ماہ ان میں تیزی آئی ہے۔ محض ماہ اگست میں 20 عام شہری شہید اور تقریباً 100 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کو خاص طور پر ان کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا ہے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے امن کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ برائے پاکستان و بھارت کو بھی تحقیقات کرنی چاہئیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں