مولانا فضل الرحمان الطاف حسین سے براہ راست بات چیت کریں گے

وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لئے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کو ذمہ داری سونپ دی۔ حکومت نے مولانا سے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر جاری مذاکرات میں تعطل پر براہِ راست الطاف حسین سے رابطہ کریں

374226
مولانا فضل الرحمان الطاف حسین سے براہ راست بات چیت کریں گے

وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لئے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کو ذمہ داری سونپ دی۔ حکومت نے مولانا سے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر جاری مذاکرات میں تعطل پر براہِ راست الطاف حسین سے رابطہ کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان کو پیپلزپارٹی سے بھی بات چیت کی درخواست کی جب کہ اس موقع وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے اور حکومت تمام مسائل پر ایم کیوایم سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار کو فاروق ستار سے ہونے والے رابطے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم مشاورت کے بعد جواب دے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعتی سرگرمیوں میں مصروفیت کے سبب پیر سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے ایم کیوایم سے رابطوں پر آمادگی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 12 اگست کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے جب کہ استعفوں کے بعد حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کو منانے کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو دیا گیا تاہم متحدہ اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دو دور کے باوجود کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں