خاتون اول پاکستان نے چینی صدر کا ہاتھ نظر انداز کر دیا

صدر پاکستان ممنون حسین کی اہلیہ بیگم محمودہ حسین سے چینی صدر نے جب ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھایا تو انہوں نے ہاتھ کو نظرانداز کردیا

342646
خاتون اول پاکستان نے چینی صدر کا ہاتھ نظر انداز کر دیا

صدرممنون حسین کی اہلیہ نے چینی صدر شی جنگ پنگ کو شرمندہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، جاپان کے خلاف چین کی فتح کی سالانہ تقریب کے موقع پر صدرمملکت ممنون حسین اپنی اہلیہ بیگم محمودہ حسین کے ہمراہ تقریب میں پہنچے جہاں سرخ قالین پر چینی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ استقبال کیلئے موجود تھے ۔
صدر ممنون حسین نے اپنے ہم منصب اور اُن کی اہلیہ نے چینی صدر کی اہلیہ سے ہاتھ ملایاجس کے بعد پاکستانی جوڑا ایک طرف مڑاتو چینی صدر نے صدرممنون حسین کی اہلیہ سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھایا لیکن ہماری خاتون اول نے ہاتھ کو نظرانداز کردیا اور اپنے شوہر کے پیچھے جا چھپیں جس پر چینی صدر کو خجل ہو گئے اور انہیں اپناہاتھ واپس ہٹانا پڑا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں