آپریشن کسی جماعت نہیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہے ، نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کیساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران یہ واضح کیا کہ دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائینگی۔

373166
آپریشن کسی جماعت نہیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہے ، نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کیساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران یہ واضح کیا کہ دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائینگی۔ کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور آپریشن کو مصلحتوں سے پاک رہ کر جاری رکھا جائے گا ۔ کراچی میں آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے کسی سیاسی جماعت کے نہیں ۔ مذاکرات میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان میں امن کے عمل کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم اور جنرل راحیل شریف نے ملکی سرحدی صورتحال خاص طور پر مشرقی سرحد پر بڑھتی جارحیت پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے حال ہی میں امریکی اور جرمن اعلیٰ سطح کے وفود کیساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ا ٓرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد نقل مکانی کرنیوالوں کی دوبارہ آبادکاری کا عمل شروع ہو جائے گا ۔ پاک فوج ملک کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،ہم ہر قسم کی غیر ملکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ہماری مسلح افواج ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں