پاکستان سے اویغور عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا گیا ہے

پاکستان سے مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ گروپ 'ای ٹی آئی ایم ' سے تعلق رکھنے والے تمام اویغور عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا گیا ہے: صدر ممنون حسین

373264
پاکستان سے اویغور عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا گیا ہے

پاکستان کے صدر ممنون حسین چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایشیا میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ 70 ویں ملٹری پریڈ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
اپنے دورہ چین کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سے مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ گروپ 'ای ٹی آئی ایم ' سے تعلق رکھنے والے تمام اویغور عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق صدر ممنون حسین نے اپنی مصروفیات کے دوران اپنے وفد کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی ۔
اس موقع پر دہشت گردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس کی مدد سے پاکستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی مدد سے ملک میں موجود 'ای ٹی آئی ایم ' سے تعلق رکھنے والے اویغور عسکریت پسندوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے اور اگر ملک میں کہیں کوئی باقی رہ بھی گیا ہے تو ان کی تعداد انتہائی کم ہے۔
واضح رہے کہ چین اپنے مغربی صوبے سنکیانگ میں کشیدگی کا ذمہ دار مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ گروپ 'ای ٹی آئی ایم ' کو ٹھہراتا ہے اور چین کا دعوی ہے کہ اس گروپ کی بنیادیں افغانستان اور چین میں موجود ہیں۔
گذشتہ کئی سالوں کے دوران چین کے صوبے سنکیانگ میں کشیدگی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور چین ای ٹی آئی ایم کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔
چین کا یہ بھی دعوی ہے کہ ای ٹی آئی ایم گروپ اویغوروں کو ترکی لے جانے کے لئے بھرتی کر رہا ہے جہاں ان کو شام اور عراق کے شدت پسند گروپوں کے ساتھ ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ سنکیانگ میں واپس آ کر وہ مذہبی جنگ شروع کر دیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں