یوسف رضا گیلانی کی سات روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

کرپشن مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سات روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے ، سابق وزیراعظم نے کرپشن مقدمات کے وارنٹ کو آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

341806
یوسف رضا گیلانی کی سات روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

کرپشن مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سات روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے ، سابق وزیراعظم نے کرپشن مقدمات کے وارنٹ کو آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے یوسف رضا گیلانی کی 8 مختلف مقدمات میں 7 روز کے لئے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر راجہ علیم عباسی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئیں درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کرپشن کے مقدمات میں ان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوسکیں۔
ہائی کورٹ نے موقف سننے کے بعد 7دن کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوسف رضا گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، ہمارے قائدین عدالتوں میں پیش ہوتے رہے اس لیے وہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم سمیت دیگر افراد کے خلاف ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں متعلق بدعنوانی کے کئی مقدمات درج ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں