صدرممنون حسین چار روزہ دورے پر آج چین روانہ ہو رہے ہیں

صدر تیس ملکوں کے سربراہان مملکت کے ہمراہ جنگ عظیم دوئم کی یاد میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی فوجی پریڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر ممنون حسین چین میں اپنے قیام کے دوران چینی صدر شی چن پنگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے

372615
صدرممنون حسین چار روزہ دورے پر آج چین روانہ ہو رہے ہیں

پاکستان کے صدر ممنون حسین چینی صدر شی چن پنگ کی دعوت پرآج چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ روانہ ہورہے ہیں۔
صدر تیس ملکوں کے سربراہان مملکت کے ہمراہ جنگ عظیم دوئم کی یاد میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی فوجی پریڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
صدر ممنون حسین چین میں اپنے قیام کے دوران چینی صدر شی چن پنگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے معاملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فریقین دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلووں اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
صدر ممنون حسین چینی صدر کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔وہ چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی امور کی قائمہ کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
صدر کے ہمراہی وفد میں پاکستان کی مسلح افواج کا 75 رکنی دستہ بھی شامل ہوگا جو دوسرے ملکوں کے فوجی دستوں کے ہمراہ چینی فوج کے ساتھ پریڈ میں شرکت کرے گا۔
صدر کا یہ دورہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔صدر کے اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان خصوصاً سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں سمیت تمام شعبوں میں موجودہ تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں