مسلم لیگ نون کا کرپشن کے خلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ

مسلم لیگ نون حکومت پر پیپلز پارٹی کے کرپشن سے متعلق شدید دباو اور دہمکیوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سےٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ہے

372651
مسلم لیگ نون کا کرپشن کے خلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ

مسلم لیگ نون حکومت پر پیپلز پارٹی کے کرپشن سے متعلق شدید دباو اور دہمکیوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سےٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کو کرپشن کے خلاف ڈٹے رہنے کا مشورہ دیا اور کراچی میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور کرپٹ مافیا کو انجام تک پہنچائے گی۔
حکومت ِ پاکستان نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی حکام سے تعاون کا اصولی فیصلہ کیا۔ چوہدری نثار نے برطانوی حکام سے الطاف حسین کی عسکری اداروں کے خلاف تقاریر اور ’را‘ سے روابط کے بارے میں حکومت کی تشویش سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہو رہی۔ کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے نہ آصف زرداری کے، یہ اب عوام کے پاس ہے۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے کیونکہ (ن) لیگ نے کبھی انتقامی سیاست کی نہ کر رہے ہیں اور نہ ہی کریں گے۔ انتقامی سیاست دفن کی جا چکی جو ہمیشہ دفن رہیگی۔ 90 کی دہائی کی سیاست کو شہید بینظیر بھٹو اور نوازشریف نے میثاق جمہوریت کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں