امریکی قومی سلامتی کی مشیرکی پاک فوج کے کردار کی تعریف

امریکا کی قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) سوزن رائس نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا

372036
امریکی قومی سلامتی کی مشیرکی پاک فوج کے کردار کی تعریف

امریکا کی قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) سوزن رائس نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنرل ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے خطے اور خاص طورپرافغانستان میں امن کا قیام یقینی بنانے اوراستحکام کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی مشیر اور آرمی چیف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان اور خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس اپنے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچی تھیں۔
امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دفاع، توانائی، معیشت کے شعبوں سمیت دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون بڑھ رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں