پاک فوج کی کاروائی کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک

آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شوال میں کارروائی میں14دہشت گرد مارے گئے ، شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے

371717
پاک فوج کی کاروائی کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک

آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شوال میں کارروائی میں14دہشت گرد مارے گئے ، شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔فضائی کارروائی کے نتیجے میں 14دہشتگرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال کے علاقے میں اب تک 220کے قریب دہشتگرد مارے جا چکے ہیں،ان کی درجنوں آماجگاہیں تباہ کر دی گئی ہیں ، فورسز نے شوال کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے خالی کرا لیا ہے اور دہشتگردوں کو چھوٹے سے علاقے تک محدود کر دیاہے ۔
یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اوراورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا، بعد ازاں اکتوبر 2014 میں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر-ون اور مارچ 2015 میں آپریشن خیبر-ٹو کا آغاز کیا گیا.
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اب اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں