امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزان کی وزیراعظم  نواز شریف سے ملاقات

امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

341391
امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزان کی وزیراعظم  نواز شریف سے ملاقات

متحدہ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی جو ڈیرھ گھنٹے جاری رہی۔
ملاقات میں امریکہ کے پاکستان میں سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر عہدیدار جبکہ پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ دفاع اور خارجہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل اور خطہ کی صورتحال پر غور کیا گیا ، اکتوبر میں نواز شریف کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے اقتصادی ، دفاعی اور انسداد دہشت گردی میں پاکستان کا اہم ساتھی ہے ، پاک امریکہ تعلقات خطہ اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ دفاع ، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں پاک امریکہ تعاون مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے ، امریکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کی سوچ قابل قدر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں