کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا: جنرل راحیل شریف

دہشت گردی کے مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی گئی

340725
کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا: جنرل راحیل شریف

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو کسی تفریق کے بغیر جاری رکھا جائے گا۔
آرمی چیف نے آرمی ائیر ڈیفنس کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فضائیہ کے کردار کو سراہا۔
کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دینے کا ذکر کیا۔
انہوں نے کراچی کو دہشت گردی سے پاک اور پر امن بنانے کے لئے دہشت گردوں ، جرائم پیشہ مافیا، بدعنوانوں اور تشدد کرنے والوں کا شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت کی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
علاوہ ازیں کراچی پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ان کی مکمل تربیت کی اور چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کے آلات کی فراہمی سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی آئی جی ایس پی آر، ڈی جی رینجرز، چیف سیکرٹری سندھ آئی جی پولیس ، کمشنر اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں