ہم بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں: نواز شریف

ہم وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ ریل ، سڑک اور فضائی رابطوں کے ذریعے خوشحالی کا مشترکہ ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں: نواز شریف

369532
ہم بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں ۔
دورے کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت سرمایہ کاری سمیت مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں ۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنی مصروفیات کے دوران قازقستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت، توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکسٹائل، انجینئرنگ اورتعمیرات کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان کی بندرگاہیں وسط ایشیائی ریاستوں کے لئے سمندر تک رسائی کا مختصر ترین راستہ ہے ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ ریل ، سڑک اور فضائی رابطوں کے ذریعے خوشحالی کا مشترکہ ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
قازقستان کے ساتھ تجارتی حجم پر عدم اطمینانی کا اظہا رکرتے ہوئے وزیراعظم نے ویزا پالیسی کو آسان بنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔
نواز شریف نے کہاکہ قازقستان توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے پاکستان کی مدد کر سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان اور قازقستان، افغانستا ن کو پر امن اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ۔
وزیراعظم نےپاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
قازقستان کے وزیر اعظم کریم ماسیموف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ اقتصادی راہداری سمندر تک رسائی کا متبادل راستہ ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے باہمی تجارت بڑھے گی۔
کریم ماسیموف نے کہاکہ ہم خطے میں قیام امن کے لیے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت ،دفاع اینڈ سٹریٹجک ریسرچ سے متعلق مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط ہوئے ۔
دستظک کی تقریب میں دونوں وزرائے اعظم نے شرکت کی۔
وزیراعظم آج قازقستان کے صدر سے ملاقات کریں گے اور مختلف سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں