لاہور:19 سالہ حاملہ ملازمہ اپنے مالک کی ہوس کا نشانہ بن گئی

معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں غربت وافلا س کی ما ری 6ماہ کی حا ملہ گھر یلو ملازمہ با اثر کو رین باشند ے کی حوس کی بھینٹ چڑھ گئی

369014
لاہور:19  سالہ حاملہ ملازمہ اپنے مالک کی ہوس کا نشانہ بن گئی

غربت وافلا س کی ما ری6ماہ کی حا ملہ گھر یلو ملازمہ با اثر کو رین باشند ے کی حوس کی بھینٹ چڑھ گئی ۔
تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں ایل جی کمپنی کے منیجر کو ر ین با شند ے نے گھر یلو ملازمہ کو مبینہ طور پربد اخلاقی کا نشا نہ بنا ڈا لا جس پر پو لیس مقد مہ در ج کر نے کی بجا ئے مد عی کو در خواست واپس لینے پر زور ڈالتی رہی۔
تفصیلا ت کے مطا بق چو نگی امر سد ھو کی ر ہا ئشی 19سا لہ ر ضیہ بی بی جس کی 2سا ل قبل محمد ند یم سے شا د ی ہو ئی تھی اور وہ6ما ہ کی حا ملہ ہے ۔
متا ثر ہ خا تو ن کے مطا بق وہ اپنے بہنو ئی نا صر ر سول کی معرفت سے ڈ یفنس Yبلاک کے بنگلے میں شائین نا می کورین باشند ہ جو ایل جی کمپنی میں منیجر ہے کے گھر میں 10ہزا ر روپے اجر ت کے عوض کام کرتی تھی اور وقوعہ کے روز 21اگست کو اس کے کا م کا پہلا د ن تھا ۔
خا تو ن نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ کو ر ین باشندے شا ئین نے اسے گھر میں اکیلا پا کر زبر دستی بد اخلا قی کا نشانہ بنا ڈا لااور حا لت غیر ہو نے پر اپنے ڈرائیور ریا ض کے ذریعے اسے گھر بھجوا دیا ۔
ر ضیہ بی بی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ اسی روز رات کے وقت جب انصاف کے حصول کیلئے تھا نہ ڈ یفنس اے میں پہنچی تو پو لیس اہلکاروں نے مقدمہ درج کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے اسے دس ہزار رو پے لیکر خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا اورانکار پر پولیس اہلکاروں کا رویہ خراب ہو گیا اور وہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے اور رضیہ بی بی کا فوری میڈ یکل کروانے کی بجائے اسے ڈانٹتے رہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں