ایاز صادق کی قومی اسمبلی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سردار ایاز صادق کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے لاہور کے حلقہ این اے 122 کی سیٹ خالی قرار دیدی ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122 میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا ہے

340283
ایاز صادق کی قومی اسمبلی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سردار ایاز صادق کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے لاہور کے حلقہ این اے 122 کی سیٹ خالی قرار دیدی ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122 میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔ دوسری طرف لاہور کے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 میں ایک اور قانونی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے فیصلے کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد سردار ایاز صادق کو بائیس اگست سے قومی اسمبلی کی نشست سے محروم کردیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے ذرائع بتایا کہ سردار ایاز صادق کے وکلاء نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پچاس صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دھاندلی ثابت نہ ہونے کے باوجود ایاز صادق کوڈی سیٹ کرکے سزا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اپیل میں عدالت عظمٰی سے این اے ای سو بائس میں دو بارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
فیصلے سے متاثر ہونے والے ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جسٹس کاظم ملک نے جان بوجھ کر فیصلے کی کاپی دینے میں تاخیر کی جس کی وجہ سے آج اپیل دائر کرنے کا وقت بھی گزر گیا۔
ادھر جسٹس کاظم ملک نے ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کا کیس اہم نوعیت کا تھا، اس لئے فیصلہ پہلے نہیں لکھوایا گیا۔ پہلے لکھوانے کی صورت میں فیصلہ لیک ہونے کا خدشہ تھا۔ 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں