ایم کیو ایم کا وفد آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا

متحدہ کو منانے کی ذمہ داری جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو دی گئی تو انہوں نےایم کیو ایم کو منانے میں نہایت ہی خوش دلی سے اپنا رول ادا کیا اور ایم کیو ایم کو میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی ہے

339774
ایم کیو ایم کا وفد آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا

ایم کیو ایم کا وفد آج سلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانے سے پیش کیے جانے والے 19 نکات پر بات چیت کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
متحدہ کو منانے کی ذمہ داری جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو دی گئی تو انہوں نےایم کیو ایم کو منانے میں نہایت ہی خوش دلی سے اپنا رول ادا کیا اور ایم کیو ایم کو میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کو بھی ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے پرآمادہ کیا۔
وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی معاملات طے کرانے کے لئے سرگرم ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی ملاقات سہ پہر 3 بجے ہوگی۔ ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے 19 نکات پر بات ہوگی ، وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت طے ہے ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی بھی یہی خواہش ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اسمبلی میں واپس آ جائے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے موجودہ حالات میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے ، اسی لئے سیاسی جماعتوں کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نواز شریف کی درخواست پر ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے سہولت کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے صوبائی و قومی اسمبلی کے وزراء سمیت سینٹ ممبران کراچی میں رینجرز آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں