وزیر اعظم داؤد اولو کا دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے عزم کا اظہار

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

340243
وزیر اعظم داؤد اولو کا دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے عزم کا اظہار


وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے دہاتوں کے محافظو ں اور لواحقین شہدا کنفیڈریشن کے نمائندوں کیساتھ قصر چنکایا میں ملاقات کے دوران یہ واضح کیا کہ ترک ،کرد ،علوی اور سنی ہمیشہ بھائیوں کیطرح ایک ساتھ رہیں گے ۔ داعش اور پی کے کے کو ہمارے عزم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گےاور اس ملک کے عوام ترکی میں فسا د پھیلانے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔حکومت نے ملکی امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں ،عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں ،زبردستی چندہ جمع کرنے والوں اور نوجوانوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان کے مستقبل کو تاریک کرنے والوں کیخلاف جدوجہد شروع کر دی ہے ۔
وزیر اعظم داؤد اولو نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے غیر ملکی عناصر کی چالوں کے باوجود ترکی میں مختلف مذہبوں سے تعلق رکھنے والے انسان مل جل کر زندگی بسر کرتے رہیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں