پاکستان روس سے یاک 130 طیاروں کی خرید کا طلبگار

پاک فضائیہ کے حکام اسلحے کی کئی نمائشوں کے موقعوں پر یاک 130 بنانے والی کمپنی روزوبورن ایکسپورٹ کے ایگزیکٹوز سے بات چیت کر چکے ہیں

337915
پاکستان روس سے یاک 130 طیاروں کی خرید کا طلبگار

پاکستان روس سے تربیتی طیارے یاک 130 خریدنے کا متمنی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں ایم آئی 35 قسم کے جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ طے کیا تھا۔
دفاعی نیوزسائٹ ڈیفنس ورلڈکے مطابق گو کہ پاک فضائیہ امریکی ایف 16 اورچینی جے ایف تھنڈرجیسے جدید جنگی طیاروں کواستعمال کرتی ہے۔ تا ہم اس کے پاس جدیدجنگی تربیتی طیارے نہیں ہیں۔ صنعتی ذرائع نے دفاعی نیوز سائٹ کو بتایاکہ پاک فضائیہ کے حکام اسلحے کی کئی نمائشوں کے موقعوں پر یاک 130 بنانے والی کمپنی روزوبورن ایکسپورٹ کے ایگزیکٹوز سے اس حوالے سے بات چیت کرتے رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں