عمران خان نے مسلم لیگ نون کے ایاز صادق کو کلین بولڈ کردیا

الیکشن ٹریبونل نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے این اے 122 پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ری پولنگ کا حکم دے دیا

338687
عمران خان نے مسلم لیگ نون کے ایاز صادق کو کلین بولڈ کردیا

الیکشن ٹریبونل نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے این اے 122 پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ری پولنگ کا حکم دے دیا۔
لاہور کے اس حلقے میں شکست کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔
ٹربیونل جج کاظم علی ملک نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 17 اگست کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
فیصلہ سنانے کے موقع پر پنجاب الیکشن کمیشن کے دفتر کی حدود میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے تاہم دونوں جماعتوں کے اراکین تمام رکاوٹوں کو گرا کر عمارت کے اندر پہنچ گئے۔
80 صفحات پر مشتمل فیصلے میں الیکشن ٹریبونل کا کہنا ہے کہ این اے 122 لاہور میں ساڑھے بارہ ہزار ووٹ جعلی نکلے، 377 بیلٹ پیپرز پر ووٹروں کے نشان انگوٹھے نہیں تھے، ساڑھے 23 ہزار بیلٹ پیپرز پر پولنگ عملے کی نہ مہر تھی نہ دستخط، چوبیس پولنگ بیگوں پر سیل نہیں تھی، چھ پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ بیگ سے ووٹر لسٹ نہیں ملی۔



 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں