وفاقی حکومت نےالیکٹرانک میڈیا کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ایسا کوئی پروگرام یا مواد نشر یا ٹیلی کاسٹ نہ ہو جو اسلامی اقدار، نظریہ پاکستان، قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کیخلاف ہو

337423
وفاقی حکومت نےالیکٹرانک میڈیا کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

وفاقی حکومت اور اور نجی چینلز کی جانب سے طویل عرصے تک التوا میں رکھے گئے الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف باضابطہ طور پر جاری کردیا ہے۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ایسا کوئی پروگرام یا مواد نشر یا ٹیلی کاسٹ نہ ہو جو اسلامی اقدار، نظریہ پاکستان، قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کیخلاف ہو اور نہ ہی کوئی ایسی بات پیش کی جائے گی جو آئین کیخلاف ہو یا اس سے جمہوری نظام کو نقصان پہنچے۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کسی مذہب، فرقہ کیخلاف ناشائستہ ریمارکس نہ دیے جائیں اور نہ ہی فرقہ واریت یا عدم ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،ایسا کوئی پروگرام پیش نہیں کیا جانا چاہیے جو ناشائستہ یا فحش موادکا حامل ہو۔کسی فرد یا گروپ کیخلاف نسل، ذات، قومیت، زبان، رنگ، مذہب، فرقہ، جنس، عمر، ذہنی یا جسمانی معذوری کی بنیاد پر ناشائستہ الفاظ پیش نہ کیے جائیں اور نہ ہی کوئی ایسا پروگرام پیش کیا جائے جو تشدد، جرم یا دہشتگردی کو ابھارنے پر مبنی ہو یا اس سے سنگین بدامنی کا احتمال ہو یا یہ عدلیہ یا پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف ہو۔کالعدم تنظیموں یا ان کے نمائندوں اور ارکان کے بیانات جاری نہیں کیے جائیں گے۔الزام تراشی پر مبنی پروگرام پیش نہیں کیے جا سکتے اور منافرت انگیز تقاریر پیش نہیں کی جا سکتیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں