توانائی بحران،دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں: نواز شریف

نوازشریف نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں بجلی کی صورتحال بہترہوئی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانا اور دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں

336371
توانائی بحران،دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں: نواز شریف

پاکستان
وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانا اور دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ۔
اُنہوں نے جمعرات کے روزکراچی میں کے ٹو جوہری توانائی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔
تاہم اُنہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ کے ٹو اور کے تھری جوہری توانائی منصوبوں کا قیام پاکستان اور چین کی دوستی ، تعاون اور ان کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے ۔
نوازشریف نے کہا کہ ان کے پہلے دور حکومت میں پاکستان نے چین کے ساتھ یونٹ ون کے جوہری بجلی گھر کے معاہدے پر دستخط کئے ۔
اُنہوں نے کہا کہ اس وقت چشمہ کا یونٹ ون اور ٹو فعال ہے جن سے چھ سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہورہی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کے تعاون سے چشمہ تھری اور فور بھی قائم کئے جارہے ہیں جن سے اگلے سال تک چھ سو تیس میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔
اس سے پہپلے کینپ کے چیئرمین محمد نعیم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ پاکستان دوہزر تیس تک ایٹمی بجلی گھروں سے آٹھ ہزار آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

 

 

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں