ترکی میں یکم نومبر کو عام انتخابات کروانے کا فیصلہ

استنبول میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سات جون کو ہو نے والے عام انتخابات کے بعد سے اب تک کولیشن حکومت قایم کرنے کے بارے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے اور مزید وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا ہے

337240
ترکی میں یکم نومبر کو عام انتخابات کروانے کا فیصلہ

ترکی میں یکم نومبر کو عام انتخابات کروانے کا فیصلہ۔
اس تاریخ کا اعلان صدر رجب طیب ایردوان نے کیا ہے۔
استنبول میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سات جون کو ہو نے والے عام انتخابات کے بعد سے اب تک کولیشن حکومت قایم کرنے کے بارے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے اور مزید وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر عصمت یلماز سے بات چیت کرتے ہوئے ملک میں نئے سرے سے انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلیچدار اولو کو مخلوط حکومت قائم کرنے کے اختیارات نہیں سونپیں گے۔
انہوں نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کہا کہ شہیدوں کی وجہ سے ہمارا دل کون کے آنسو روتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جدو جہد میں اس قسم کے واقعات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اللہ و تعالی کے فضل سے ہم ان واقعات پو جلد ہی قابو پالیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔ ہم کسی بھی صورت شہیدوں کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسی مقصد اس ملک کو تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے عوام کو اپنے اندر چھپے ہوئے دہشت گردوں کا پتہ چلانا اور اور ان کا قلع قمع کرنا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں