شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج کا زمینی آپریشن شروع

آرمی چیف نے فورسزکومطلوبہ مقاصد جلد سےجلدحاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج نے زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف نے فورسز کو مطلوبہ مقاصد جلد سے جلد حاصل کرنے کی ہدایت ک

336485
شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج کا زمینی آپریشن شروع

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج نے زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف نے فورسز کو مطلوبہ مقاصد جلد سے جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے موثر کارروائی کیلئے فضائی اور زمینی افواج کے درمیان مربوط رابطے کی ہدایت کی ہے۔
یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب فوج گزشتہ کئی روز سے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کررہی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
جمعرات کے روز اسی طرح کی ایک کارروائی میں 43 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ روز 25 شدت پسند مارے گئے تھے۔
حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے گزشتہ سال 15 جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن عضب شروع کیا تھا۔
پاک فوج کے مطابق آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 2800 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ ایجنسی کے زیادہ تر علاقوں پر فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں