وزیراعظم اپنےدورہ کراچی کے دوران امن کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شہر میں امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچےتووزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سمیت اہم شخصیات نےایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا

334927
وزیراعظم اپنےدورہ کراچی کے دوران امن کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شہر میں امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سمیت اہم شخصیات نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو کا آج افتتاح کرینگے ، کراچی میں امن و امان کی صورتحال ، ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی ۔
وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں ہونیوالے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں کراچی کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن میں پیشرفت اور کامیابیوں سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی اور ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی تحقیقات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ پارسی کمیونٹی کا نمائندہ وفد بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا ۔
وزیراعظم نواز شریف پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب میں بھی شریک ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم اسلام آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں