پاکستانی طالبِ علم کومائیکروسافٹ چیمیئن شپ میں کانسی کا تمغہ

پاکستانی طالبِ علم کا شاندار کارنامہ۔ دنیا بھر میں سافٹ وئیرمیں پاکستان کا نام روش کردیا۔ متحدہ امریکہ کے شہر ڈیلاس میں منعقعد ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے وقاص علی کو2015ء کے لئے مائیکروسافٹ آفس اسپیشلسٹ ورلڈ چیمیئن شپ میں کانسی کا تمغہ

335024
پاکستانی طالبِ علم کومائیکروسافٹ چیمیئن شپ میں کانسی کا تمغہ

پاکستانی طالبِ علم کا شاندار کارنامہ۔ دنیا بھر میں سافٹ وئیر میں پاکستان کا نام روش کردیا۔
متحدہ امریکہ کے شہر ڈیلاس میں منعقعد ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے وقاص علی نے 2015ء کے لئے مائیکروسافٹ آفس اسپیشلسٹ ورلڈ چیمیئن شپ میں کانسی کے تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔
وقاص علی کو مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ 2013ء کی طرف سے ڈیلاس میں مائیکروسافٹ آف اسپیشلسٹ ورلڈ چیمپین شپ میں کانسی کے تمغے سے نوازا گیا۔ اس مقابلے میں اس سال دنیا بھر سے6 لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے47 ممالک سے فائنل مقابلے کیلیے145طلبا کا انتخاب کیا گیا تھا۔
وقاص عباسی کو میڈل، سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا گیا- پہلی پوزیشن تھائی لینڈ کے توی لاک سوتا ناپنکن جب کہ دوسری پوزیشن امریکا کے اینڈریو پارکر نے حاصل کی۔
اس موقع پر وقاص علی کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں اس وقت بہت سی چیزیں ہیں لیکن مجھے سب سے زیادہ فخر اس بات پر ہے کہ واحد پاکستانی ہوں جس نے مقابلے میں حصہ لیا اور جیتا۔ یہ جیت صرف میری جیت نہیں بلکہ میرے خاندان والوں، تعلیمی ادارے، دوست اور جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ان کی جیت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں